ویب سیریز ’برزخ‘ پر ویسا ہی ردِعمل آیا جیسی توقع تھی: صنم سعید

Aug 08, 2024 | 00:50:AM

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ ویب سیریز ’برزخ‘ ردِعمل بالکل ویسا ہی ملا ہے جیسی امید تھی۔

 بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ صنم سعید نے برزخ کو ملنے والے عوامی ردِعمل کوزبردست قرار دیتے ہوئے کہا کہ برزخ میں بہت سی چیزیں ایسی تھیں جن کی وجہ سے لوگ اس کی طرف متوجہ ہوئے، کچھ لوگ ایسے ہیں جن کو ڈرامہ سمجھ میں نہیں آیا، اگر وہ لوگ ایک بار غور سے پورا شو دیکھیں گے تو انہیں سمجھ آ جائے گی، برزخ پرلوگوں کا ردعمل ویسا ہی ملا جیسی ہمیں توقع تھی۔

بھارتی مداحوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ بھارتی مداح  میرے طویل عرصے سے کھوئے ہوئے بہن بھائیوں کی طرح ہیں، ہم صرف مختلف گھروں میں پلے بڑھے ہیں، بنیادی طور پر ہم ایک ہی سرزمین کے ہیں لیکن ہم صرف برسوں میں مختلف طریقے سے پروان چڑھے ہیں، طویل عرصے سے کھوئے ہوئے بہن بھائیوں کے ساتھ دوبارہ جُڑنا اچھا لگا۔

یہ بھی پڑھیں: سنجے دت ’سن آف سردار 2 سے ڈراپ، وجہ بھی سامنے آ گئی

صنم سعید نے مزید کہا کہ میرا کبھی کام کے سلسلے میں بھارت جانا نہیں ہوا اس لیے یہ نہیں کہہ سکتی کہ مجھے وہاں نہ جانے پر کمی محسوس ہوتی ہے لیکن وقت کے ساتھ چیزیں ہوتی رہیں گی۔

مزیدخبریں