حکومت اور اداروں میں تعاون مثالی،تمام امور پر  سیاسی حکومت اور ہمارے ادارے یکسو ہیں،شہباز شریف

ملک میں آج سنگین معاشی حالات ہیں جن کا ذکر سپہ سالار نے بھی کیا ہے، حافظ قرآن سپہ سالار کی جامع گفتگو ہمارے لیے مشعل راہ ہے، وزیراعظم

Aug 08, 2024 | 14:02:PM
حکومت اور اداروں میں تعاون مثالی،تمام امور پر  سیاسی حکومت اور ہمارے ادارے یکسو ہیں،شہباز شریف
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جتنا تعاون حکومت اور  آئینی اداروں کے درمیان آج ہے  پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ 

اسلام آباد میں علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی مسائل کےحل کے لیے صدر  آصف علی زرداری، بلاول بھٹو  زرداری اور سپہ سالار  بھی مشاورت میں شامل ہیں، تمام امور پر  سیاسی حکومت اور ہمارے ادارے یکسو ہیں۔  ملک میں آج سنگین معاشی حالات ہیں جن کا ذکر سپہ سالار نے بھی کیا ہے، حافظ قرآن سپہ سالار کی جامع گفتگو ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ سوشل میڈیا پر شہداء کی بے حرمتی کی جا رہی ہے، 9 مئی سے زیادہ دلخراش واقعہ پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوا، وہ جو پاکستانی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور اس لبادے میں دشمنی کر رہے ہیں ان کو پہچاننا ہو گا۔  علماء پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ معاشرے میں تقسیم در تقسیم کا خاتمہ کرائیں، پاکستان کو قومی یکجہتی کی جتنی ضرورت آج ہے شاید پہلے کبھی نہ تھی، علماء سے لائق طبقہ کوئی نہیں جو امن کا پیغام لے کر چلے۔ 

ضرور پڑھیں:پی ٹی آئی کی ڈیل،نئے انتخابات کیلئے گرین سگنل مل گیا؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ غریب آدمی کے بجلی بل میں کمی لانے کی پوری کوشش ہو رہی ہے، پاور سیکٹر میں میری دن رات میٹنگز ہوتی ہیں،  آئی ایم ایف کے پروگرام میں خوشی سے نہیں جارہے ، یہ مجبوری ہے، خدا کرے یہ   آئی ایم ایف کا ہمارا آخری پروگرام ہو۔