میانوالی: وزیراعلیٰ پنجاب کے3 ہسپتالوں کے پے در پے دورے، صحت سہولیات کا تفصیلی جائزہ

Aug 08, 2024 | 20:46:PM
میانوالی: وزیراعلیٰ پنجاب کے3 ہسپتالوں کے پے در پے دورے، صحت سہولیات کا تفصیلی جائزہ
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز میانوالی کے ہسپتالوں کا دورہ کرتے ہوئے
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میانوالی کے 3 ہسپتالوں کے پے در پے دورے کیے اور صحت سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف نے میانوالی کا دورہ کیا، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، کمشنر، ڈپٹی کمشنر، آر پی او، ڈی پی او اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، ٹراما سینٹر اور جنرل ہسپتال کے پے در پے دورے کیے، انہوں نے میانوالی ڈسٹرکٹ ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، انہوں نے وارڈز سے پہلے ایم ایس آفس اور ایڈمن بلاک کی ری ویمپنگ پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا، انہوں نے ایم ایس ہسپتال سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ اچھا صاف ستھرا ماحول سب سے پہلے مریضوں کا حق ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کی غیر حاضری کی شکایات کے بارے میں بھی دریافت کیا، اہوں نے 2 ماہ قبل ہسپتال کے عملے کی مبینہ غفلت سے لاوارث مریض کی ہلاکت کے بارے میں بھی دریافت کیا، بعد ازاں وہ وزیر اعلیٰ پنجاب ڈی ایچ کیو ہسپتال سے ٹراما سینٹر پہنچ گئیں، مریض سے ایکسرے کے پیسے لینے کی شکایت پر فوری رپورٹ طلب کر لی، انہوں نے انڈر ٹریننگ ڈسپینسرز کی طرف سے وظیفہ دینے کی درخواست پر غور کرنے کا بھی کہا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹراما سینٹر میں پروسیجر روم، مائنر آپریشن تھیٹر، فی میل میڈیکل ایمرجنسی اور پیڈز وارڈ کا معائنہ کیا، انہوں نے پیڈز ایمرجنسی میں کافی دیر سے علاج کے منتظر بچے کو لے جا کر خود پرچی بنوائی اور علاج شروع کرایا، انہوں نے جنرل ہسپتال کے تمام وارڈز کو ترجیحی بنیادوں پر فنکشنل کرنے کا حکم دیاانہوں نے ڈی ایچ کیو کے فی میل میڈیسن وارڈ اور نرسری کا بھی دورہ کیا۔

معمر مریضہ کی گنگرین /ڈایا بیٹک فٹ کا فوری علاج شروع کرانے کا حکم دیا، انہوں نے ہسپتال کے ویٹنگ روم میں منتظر تیمارداروں سے باری باری علاج کی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، مریضوں سے مفت علاج، ادویات اور ٹیسٹ کے بارے میں بھی دریافت کیا، انہوں نے ٹراما سینٹر میں مریضوں سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ انتظار تو نہیں کرنا پڑتا، سب ٹھیک ہے ناں؟ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نرسری میں بچوں سے اظہارِ شفقت اور پیار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کو کھلا چیلنج دیدیا

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مریضوں کو دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا، انہوں نے ہسپتال میں موجود طبی آلات کے معیار اور کارکردگی کے بارے میں دریافت کیا انہوں نے زیر علاج تمام مریضوں کی باری باری عیادت کی اور جلد صحت یابی کی دعائیں کیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہترین علاج میانوالی کے ہر شہری کا حق ہے، انہوں نے مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے معیاری طبی ٹیسٹ اور فری میڈیسن کے بارے میں بھی طلب کیا۔