کرپشن پر نو ٹالرنس، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ڈی پی او میانوالی کو ہٹا دیا گیا

Aug 08, 2024 | 21:57:PM

(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ویژن۔وزیراعلیٰ نے عوامی شکایات پر ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے میانوالی میں کرائم ریٹ بڑھنے اور کرپشن کی عوامی شکایات پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے جیلوں میں کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔دل کے مریضوں کے لئے پہلی کیتھ لیب میانوالی میں قائم کرنے کا اعلان کیا۔میانوالی کے علاقے چھدرو میں زرعی ٹیوب ویل کی سولررائزیشن کا اصولی فیصلہ کیاگیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے میانوالی میں سیلابی پانی اور رودکوہی سے بچاؤ کے لئے پیشگی اقدامات کا حکم دیا۔انہوں نے صفائی کے نظام میں بہتری اور گرین بیلٹ کو ڈویلپ کر نے کی ہدایت کی۔صفائی میں بہتری کے لئے درکار مشینری کی جلد از جلد فراہمی کا حکم دیا۔سکولوں کی حالت اور معیار تعلیم میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت میانوالی کی تعمیر وترقی کا جائزہ لینے کے لئے ڈی سی آفس میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔وزیر اعلیٰ نے ضلع بھرمیں روٹی اور آٹے کے نرخ بھی دریافت کئے۔ضلع میانوالی میں کلینک آن وہیل اور فیلڈ ہسپتالوں کی کارکردگی کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی۔انہوں نے سٹریٹ لائٹس کو مکمل فنکشنل کرنے اور تجاوزات ہٹا کر گلیوں اور بازاروں کو وسیع کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ کو پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹر ی کے تحت رجسٹرڈ فیملیز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بجلی کے بلوں سے نجات دلانے کے لئے سولر پینل دینگے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سابق حکومت نے غریبوں کی مفت ادویات بند کر گئی۔ 90 فیصد فری میڈیسن دے رہے ہیں۔ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری، کمشنر، آر پی او، ڈپٹی کمشنر ڈی پی او نے شرکت کی جبکہ میانوالی کے ٹکٹ ہولڈرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:آج مطالبات نہ مانے گئے تو ۔۔۔امیر جماعت اسلامی نے دھرنے میں بڑا اعلان کر دیا

مزیدخبریں