نئی حلقہ بندیوں پر اعتراض، مسلم لیگ ن کا عدالت جانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراض کرتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان کردیا۔
مسلم لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن گئے لیکن بات نہیں سنی گئی لیکن اب لاہور ہائیکورٹ میں ان کو چیلنج کر رہے ہیں۔
سعد رفیق نے الیکشن میں تاخیر کو بھی مسترد کرتے ہوئےکہا کہ بدترین حالات میں بھی الیکشن لڑے، الیکشن ایک سکینڈ کی تاخیر کے بغیر 8 فروری کو ہی ہونے چاہئیں۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ پی ٹی آئی کو الیکشن سے بالکل بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیئے۔
یہ بھی پڑھیے: الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف درخواستوں کی سماعت آج ہوگی
واضح رہے کہ نئی حلقہ بندیوں کے بعد ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم ہو گئی ہیں۔
گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کی تھی جس کے مطابق ملک بھر سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے 266 حلقے ہوں گے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے 593 حلقے ہوں گے۔
اس طرح گزشتہ قومی اسمبلی کے اراکین کی مجموعی تعداد 342 سے 6 نشستیں کم ہو کر 336 ہو جائے گی۔