شیر افضل مروت گرفتاری کے بعد رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے نائب صدر شیر افضل مروت گرفتاری کے بعد رہا ہو گئے۔
شیر افضل مروت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس سے پیغام جاری کیا گیاہے کہ شیر افضل مروت کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، کل باجوڑ کنونشن میں ضرور شرکت کریں گے، تمام پی ٹی آئی ورکرز اور عمران ٹائیگرز سے اپیل کی جاتی ہے کہ کنونشن کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور شرکت کریں۔
شیر افضل مروت ٹیم کی بریکنگ نیوز:
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) December 8, 2023
شیر افضل مروت کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ کل باجوڑ کنونشن میں ضرور شرکت کریں گے۔ تمام پی ٹی آئی ورکرز اور عمران ٹائیگرز سے اپیل کی جاتی ہے کہ کنونشن کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور شرکت کریں۔ آزادی کبھی پلیٹ میں نہیں دی جاتی، چھیننی…
قبل ازیں سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ پی ٹی آئی نائب صدر شیر افضل مروت چکدرہ سے باجوڑ جا رہے تھے،شیر افضل مروت نے کل باجوڑ میں پارٹی کنونشن میں شرکت کرنی تھی۔پی ٹی آئی نائب صدر نوشہرہ سے روانہ ہوئے تھے ،شیر افضل مروت کو چکدرہ کے علاقے کھنڈرو چوک سے پولیس نے حراست میں لیا ۔
یہ بھی پڑھیں: 43 گیندوں پر 193 رنز کی برق رفتار اننگز،کتنے چھکے اور چوکے شامل؟ نیا ریکارڈ قائم ہو گیا