ماورا حسین کاایل ایل بی کی ڈگری کارآمد بنانے کیلئے اداکاری کو خیرباد کہنے کا اشارہ

Dec 08, 2024 | 17:59:PM

(زین مدنی) اداکارہ ماورا حسین نے ایل ایل بی کی ڈگری کو کارآمد بنانے کیلئے اداکاری کی دنیا کو خیرباد کہنے کا اشارہ دے دیا۔

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے پسندیدہ نوکری سے متعلق بات کی اور وکیل بننے کے حوالے سے بھی اپنا بیان دیا،اداکارہ نے کہا کہ مجھے صرف دو ہی نوکریاں پسند ہیں جس میں سے پہلی ہے اداکاری اور دوسری بے بی سٹنگ اس کے علاوہ اور کوئی ملازمت نہیں پسند،ماورا حسین نے کہا کہ میں بدقسمتی سے اپنی وکالت کی ڈگری کو کارآمد نہیں بنا سکتی،5سال پہلے تک مجھے لگتا تھا کہ میں وکالت اور اداکاری دونوں ہی پیشے کو ایک ساتھ لیکر چل سکتی ہوں لیکن اب سمجھ آگیا ایسا ممکن نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  انڈر19 ایشیا کپ : بنگلہ دیش نے بھارت کو فائنل میں شکست دے دی 

اداکارہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کسی بھی نوکری کو کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ مکمل طور پر اس پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں لیکن ہاں اگر مستقبل میں وکالت کے پیشے کو چننے کا فیصلہ کیا تو پھر پوری طرح اس پر ہی توجہ دونگی اور دوسرے تمام کام کو چھوڑ دونگی،اداکارہ نے مزید کہا کہ جس طرح ابھی اداکاری کے لیے محنت کرتی ہوں اسی طرح وکیل بننے کیلئے محنت کرونگی اور اس کے لیے اداکاری چھوڑ دوں گی۔


ماورا حسین نے اپنی ڈگری سے متعلق مزید بتایا کہ میں ایل ایل بی مکمل کرچکی ہوں، مجھے بار کورس مکمل کرنے کیلئے 9 ہفتے درکار ہیں، بار کورس کے لیے مجھے لندن جانا ہوگا میں مزید پڑھنے کیلئے تیار ہوں لیکن ہاں ابھی یہ نہیں سوچا کہ اسے کب مکمل کرونگی۔

یاد رہے کہ ماورا حسین نے 2019 میں یونیورسٹی آف لندن سے وکالت کی تعلیم مکمل کی تھی اور اپنی کانووکیشن کی تصاویر بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں شئیر کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپریشن کے باعث تین بارخودکشی کرنے کی کوشش کی، ثروت گیلانی

مزیدخبریں