بشار الاسد سے کل شام آخری بار رابطہ ہوا تھا ، نہیں معلوم وہ کہاں گئے ؟ شامی وزیر اعظم

Dec 08, 2024 | 18:53:PM

(ویب ڈیسک)شام  کے وزیراعظم محمد غازی الجلالی نے کہا ہے کہ ان کا بشار الاسد سے گزشتہ شام آخری بار رابطہ ہوا تھا۔ انھوں نے تاکید کی تھی کہ ہم کل دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔

غازی الجلالی نے اپنے بیان میں ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی عوام کو اپنی مرضی سے نئی قیادت منتخب کرنے کا موقع ملناچاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:شام کی صورتحال کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی بیان سامنے آگیا

شامی وزیراعظم نے ملک کی صورتحال کا سیاسی حل نکالنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم ، سابق صدر اس وقت کہاں ہیں اور کیا واقعی وہ ملک چھوڑ گئے ہیں۔

واضح رہے شام کے باغی گروپ نے دمشق کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سرکاری ٹی وی پر فتح کا اعلان کیا ہے جبکہ بشار الاسد کی ملک سے فرار کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

مزیدخبریں