(روزینہ علی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی کمیٹی برائے قومی ایشوز کا ورچوئل اجلاس ہوا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی کمیٹی برائے قومی ایشوز کے ارکان کے درمیان اہم ملکی معاملات پر تبادلہ خیال ہوا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا پی پی پی کمیٹی برائے قومی ایشوز کل حکومتی کمیٹی سے ملاقات کرے گی،ورچوئل اجلاس میں راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، مخدوم احمد محمود، نوید قمر، مراد علی شاہ، سردار سلیم حیدر، فیصل کریم کنڈی، میر سرفراز بگٹی اور علی حیدر گیلانی شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی رہائی کی پیشکش؟علیمہ خان کے بیان پر بیرسٹر گوہر کھل کر بول پڑے