اکشے کمارنے وویک کو گھر بلا کر کیا سلوک کیا؟

Dec 08, 2024 | 19:37:PM
اکشے کمارنے وویک کو گھر بلا کر کیا سلوک کیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کرئیر میں ناکامی کے بعد کامیاب بزنس مین بننے والے وویک اوبرائے نے اکشے کمار کی جانب سے سے کی گئی انوکھی دعوت کا قصہ سنا کر سب کو حیرت میں ڈال دیا۔

وویک اوبرائے نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ایک دفعہ اکشے کمار نے انہیں اور رتیش دیش مکھ کو دعوت پر بلایا۔

وویک نے بتایا کہ ’ہم اکی (اکشے کمار) کے گھر پر تھے، ساڑھے 9 بجتے ہی اکی اٹھ کر چلے گئے اور ہمیں لگا کہ وہ واش روم گئے ہوں گے، ساڑھے 10 بج گئے وہ واپس نہیں آئے، ہم لوگ ڈنر ٹیبل پر بیٹھ کر ان کا انتظار کرتے رہے کہ شاید کسی کام سے گئے ہوں گے اور تھوڑی دیر میں آجائیں گے‘۔

وویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ ایک گھنٹہ گزر گیا، دو گھنٹے گزر گئے، تین گھنٹے گزر گئے لیکن اکشے کمار واپس نہیں آئے اور اس کے بعد اہلیہ ٹوئنکل کھنہ ہمارے پاس آئیں اور انہوں نے ہم سے کہا کہ ’تم لوگ اب اپنے گھر چلے جاؤ کیونکہ اکشے سونے چلے گئے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں:کوئی مجھ سے شاہ رخ خان سے متعلق سوال نہ کرے،ماہرہ خان

وویک اوبرائے نے کہا کہ اکشے اپنے لائف شیڈول کو بے انتہا پابندی سے فالو کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے وقت پر ہی سونے چلے جاتے ہیں جو ایک بہت اچھی بات ہے۔

 خیال رہے کہ اکشے کمار بالی ووڈ میں اپنی فٹنس، فلموں میں اسٹنٹس اور ٹف روٹین کی وجہ سے مشہور ہیں اور کہا جاتا ہے کہ اکشے کمار اپنی ڈیلی روٹینز سے کوئی کمپرومائز نہیں کرتے ہیں۔

ان کو جم کے ٹائم جم اور کھانے کے ٹائم کھانا پسند ہے اور وہ اپنی نیند کا بھی خاص خیال رکھتے ہیں۔اکشے کمار صبح اٹھنے کے عادی ہیں اور وہ رات میں بھی جلدی سونا پسند کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:بالی وڈ خانزشاہ رخ ،سلمان اورعامرخان ایک ساتھ فلم کرنے کو تیار