( طاہر جوئیہ) ملک بھر میں انتخابات 2024 کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے جہاں ایک بزرگ شہری گدھے پر سوار ہوکر پولنگ سٹیشن پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں بیگم کوٹ کے حلقہ پی پی 145 کے چوہدری اللہ رکھا اپنی گدھے کی سواری پر ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے، اللہ رکھا کا کہنا ہے کہ ووٹ امانت ہے، لازمی دینا چاہیے، انہوں نے کہا کہ میں نے ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے آج دیہاڑی نہیں لگائی۔
یہ بھی پڑھیں:ضعیف العمر خواتین بھی ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئیں