تین ملکی سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج مد مقابل

Feb 08, 2025 | 10:04:AM
تین ملکی سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج مد مقابل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز کا پہلا میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

گزشتہ روز تینوں ٹیموں کے کپتانوں نے سہ فریقی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی، میچ سے قبل نیوزی لینڈ نے لاہور میں پریکٹس کی،کیویز کپتان مچل سینٹنر نے ٹرافی کے ہمراہ تصویر بنوائی اور کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل تین ملکی سیریز اہم ہے ، پہلی بار لاہور آئے ہیں ، قذافی سٹیڈیم بہت خوب صورت لگا۔

مزید پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی 2025؛ قومی کرکٹ ٹیم کی جرسی کی رونمائی

دوسری جانب ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف سہ فریقی سیریزکے افتتاحی کیلئے قومی ٹیم کی فائنل الیون میں بابر اعظم اور فخر زمان اننگز شروع کریں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر کھلاڑیوں میں کامران غلام ، محمد رضوان ،طیب طاہر ، سلمان آغا اور خوشدل شاہ شامل ہو ں گے جبکہ شاہین آفریدی ، نسیم شاہ ، حارث رؤف اور ابرار احمد بولنگ اٹیک کا حصہ ہوں گے۔