امریکہ میں لاپتہ طیارہ جمے ہوئے سمندر پر مل گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)امریکہ میں لاپتہ طیارہ جمے ہوئے سمندر میں مل گیاہے،یہ المناک حادثہ الاسکا میں گزشتہ 25 سالوں میں ہوائی جہاز کے سب سے خوفناک حادثے میں سے ایک قراردیا گیا ہے۔
بیرنگ ایئر کی ایک پرواز، جس میں 9 مسافر اور 1 پائلٹ سوار تھے، الاسکا میں نوم کے قریب لاپتہ ہوگیا تھا جو اب تباہ کن حالت میں جمے ہوئے سمندر میں مل گیا، طیارہ سیسنا 208B گرینڈ کارواں جمعرات کی سہ پہر انالکلیٹ سے نوم جاتے ہوئے ریڈار سے غائب ہوگیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق الاسکا کے شہر نوم کی طرف جانے والا چھوٹا امریکی طیارہ سمندری برف پر گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار تمام 10 مسافر ہلاک ہو گئے، یہ المناک حادثہ الاسکا میں گزشتہ 25 سالوں میں ہوائی جہاز کے سب سے خوفناک حادثے میں سے ایک ہے۔
مزید پڑھیں:برازیل طیارہ سڑک پر گر کر گاڑیوں سے ٹکرا گیا،2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی
رپورٹ کے مطابق امریکی کوسٹ گارڈ کے ترجمان مائیک سالرنو نے بتایا کہ جب انہیں لاپتہ طیارے کا ملبہ ملا اس وقت ریسکیو ٹیمیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے طیارے کی تلاش میں مصروفِ عمل تھیں،رپورٹ میں بتایا گیا کہ کوسٹ گارڈ کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں 2 ٹکروں میں طیارہ برف پر بکھرا ہوا ملبہ دکھایا گیا۔
واضح رہے کہ پرواز نمبر 445 نے 2 بجکر 37 منٹ (2:37pm) پر انالکلیٹ سے ٹیک آف کیا تھا جسے آخری بار نورٹن ساؤنڈ کے علاقے میں 3 بجکر 16 منٹ (3:16pm) پر ریڈار پر دیکھا گیا تھا۔