(ویب ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار اداکار عامر خان کی تیسری گرل فرینڈ سے متعلق تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی ذاتی زندگی ایک بار پھر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے، لیکن اس بار وہ اس پر تبصرہ کرنے سے گریزاں ہیں۔ دوسری طرف، بھارتی میڈیا کسی بھی قیمت پر ان کی نجی زندگی کے راز کھوجنے کے درپے ہے۔
بھارتی میڈیا ہاؤس پنک وِلا کے مطابق، عامر خان کی مبینہ نئی ساتھی کا تعلق بنگلور سے ہے، اور یہ قیاس آرائیاں تیزی سے گردش کر رہی ہیں۔ تاہم، عامر خان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی، جس سے افواہوں کو مزید ہوا مل رہی ہے۔
میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ عامر خان جس نئی خاتون کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہے ہیں اس کا نام گوری ہے لیکن اس کا پورا نام شیئر نہیں کیا گیا ہے۔پورٹل کے ذرائع نے عامر خان اور گوری کے تعلقات سے متعلق مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار کی نئی پراسرار گرل فرینڈ عامر خان سے اپنے تعلقات کے بارے میں بہت سنجیدہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : محکمہ موسمیات کے معروف چہرے سردار سرفراز عہدے سے ریٹائر ہوگئے
بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ عامر خان نئی گرل فرینڈ کو اپنے خاندان سے بھی ملوا چکے ہیں، گوری کی ملاقات عامر خان کے گھرانے سے خوش گوار ماحول میں اختتام پزیر ہوئی تھی۔
دوسری جانب 59 سالہ اداکار عامر خان نے ان خبروں پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور تاحال کوئی تصدیق یا تردید جاری نہیں کی ہے۔