دفعہ 144 کی خلاف ورزی، مہر بانو قریشی کارکنوں سمیت گرفتار

Feb 08, 2025 | 12:53:PM

(جنید انور) ملتان میں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی اور جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے ایک سال مکمل ہونے پر پی ٹی آئی کا احتجاج جاری تھاکہ  مہر بانو قریشی اور زاہد بہار ہاشمی کے علاوہ ملتان میں پارٹی ٹکٹ ہولڈر دلیر مہار کو بھی گرفتار کر لیا گیا، گرفتاریاں پنجاب میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر عمل میں لائی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق  تحریک انصاف کے رہنما احتجاجی ریلیوں کی قیادت کرتے ہوے حلقہ سے گرفتار ہوئے،پولیس نے پل چٹھہ پر کارروائی کرتے ہوئے کارکنوں کو بھی گرفتار کیاہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان کی سزاؤں پر کسی نے احتجاج نہیں کیا: عظمیٰ بخاری

مزیدخبریں