پی ٹی آئی صرف ورکرز کو دلاسے دے رہی،ٹرمپ تو آگیا مگرانکا کچھ نہیں بنا،خواجہ آصف

Feb 08, 2025 | 15:38:PM

(24  نیوز )وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایک ہنگامہ تھا کہ ٹرمپ آئے گا تو بانی پی ٹی آئی باہر آ جائیں گے، ٹرمپ تو آ گیا مگر ان کا کچھ نہیں بنا، پی ٹی آئی اپنے ورکرز کو دلاسے دے رہی ہے۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات مذاکرات کھیل رہی تھی، اگر پُرامن احتجاج کیا جائے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، پی ٹی آئی کا ہر جلوس اور احتجاج پُرتشدد ہوتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کے پی جیسے احتجاج پنجاب، سندھ یا بلوچستان میں نظر کیوں نہیں آتے؟ پی ٹی آئی کی قیادت دیگر 3 صوبوں میں نظر کیوں نہیں آتی؟

 مزید پڑھیں:عمران خان کی سزاؤں پر کسی نے احتجاج نہیں کیا: عظمیٰ بخاری
 انہوں نے کہا کہ گنڈاپور کا بیان ہے کہ ان کے 99 فیصد مطالبات منظور ہو گئے ہیں، اگر پی ٹی آئی کے 99 فیصد مطالبات منظور ہو گئے ہیں تو احتجاج کس بات کا کیا جا رہا ہے؟ 26 نومبر کو بھی سرکاری ملازمین کو احتجاج میں لایا گیا تھا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو اور نواز شریف کو بھی اقتدار سے محروم کیا گیا تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک سال میں شرحِ سود اور مہنگائی کم ہوئی ہے، بجلی کے نرخ مزید کم ہوں گے، جس طرح کل قذافی اسٹیڈیم میں رونق لگی ایسی رونق خیبر پختو خوا میں بھی لگنی چاہیے۔

مزیدخبریں