سپریم کورٹ بار اور بلوچستان ہائیکورٹ بار کے صدور کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات

Stay tuned with 24 News HD Android App

(امانت گشکوری)سپریم کورٹ بار اور بلوچستان ہائیکورٹ بار کے صدور نے چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی۔
اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ بار اور بلوچستان ہائیکورٹ بار کے صدور نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی ملاقات کی،میاں رؤف عطا اور میر عطا اللہ لانگو نے دونوں ملاقاتوں میں عدالتی امور پر تبادلہ خیال کیا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے عدالتی اصلاحات کے اقدامات کو سراہا گیا،میاں رؤف عطا نے چیف جسٹس پاکستان کے بطور چیئرمین جوڈیشل کمیشن کردار کو بھی سراہا۔
میاں رؤف عطا نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے حالیہ تقرریاں وقت کی اہم ضرورت تھی۔
یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی، بابراعظم کتنے رنز بنا کر آؤٹ ہوئے؟جانیے
سپریم کورٹ بار کے مطابق میاں رؤف عطا نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملاقات میں حالیہ تقرریوں کو سراہا، میاں رؤف عطا نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تعیناتیوں کی تعریف کی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نئے ججز انصاف کی بروقت اور موثر فراہمی میں معاون ثابت ہوں گے،امید ہے ججز عام شہریوں کو درپیش مشکلات میں کمی لائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سہ فریقی سیریز؛بولرز کی ٹھیک ٹھاک دھلائی،نیوزی لینڈنے پاکستان کو بڑا ہدف دیدیا