سٹیج ،ٹی وی اور فلم کے نامور کامیڈین لکی ڈئیر شدید علیل ،ہسپتال داخل

Feb 08, 2025 | 21:14:PM
سٹیج ،ٹی وی اور فلم کے نامور کامیڈین لکی ڈئیر شدید علیل ،ہسپتال داخل
کیپشن: نامور کامیڈین لکی ڈئیر ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)سٹیج ،ٹی وی اور فلم کے نامور کامیڈین لکی ڈئیر شدید علیل ہوگئے۔ 

60سالہ لکی ڈئیر پھیپھڑوں اور ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں،شدید علالت کے باعث لکی ڈئیر کو میو ہسپتال میں داخل کروادیا گیا۔

کسی فنکار نے لکی ڈئیر کی عیادت نہیں کی،اہل خانہ نے حکومت پنجاب سے علاج کرانے کی اپیل کی ہے۔

لکی ڈئیر منفرد انداز کے اداکار ہیں اور پچھلے  چالیس سال میں انہوں نے سینکڑوں ڈراموں فلموں  میں پرفارم کیا ہے، وہ پچھلے آٹھ ماہ سے علیل ہیں، امان اللہ خاں مرحوم انہیں اپنا پسندیدہ اداکار کہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:مختلف علاقوں میں بارش و برفباری ،محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی