14 سالہ پاکستانی لڑکی یونیسیف کی یوتھ ایڈووکیٹ مقرر

Feb 08, 2025 | 23:41:PM
 14 سالہ پاکستانی لڑکی یونیسیف کی یوتھ ایڈووکیٹ مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کی انسانی اور ترقیاتی ایجنسی برائے اطفال (یونیسیف) نے جمعے کو ایک 14 سالہ پاکستانی لڑکی کو پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے کام کرنے اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے لیے اپنا یوتھ ایڈووکیٹ مقرر کیا ہے۔
 بلوچستان کے ضلع حب سے تعلق رکھنے والی زنیرہ قیوم اس سے پہلے یونیسیف کے ساتھ کام کر چکی ہیں،ان کی اپنے آبائی ضلع میں لڑکیوں کی ثانوی تعلیم پر موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کے اثرات پر تحقیق سنہ 2023 میں ’یونیسیف پالیسی ریسرچ چیلنج‘ جیتنے والوں میں شامل تھی۔
زنیرہ نے اس کے بعد اپنے آبائی شہر میں نوعمروں کو پالیسی، تحقیق اور نیٹ ورک کی تعمیر کے حوالے سے تربیت دی ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی ایجنسی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا کہ ’مجھے یونیسیف پاکستان میں بچوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے یوتھ ایڈووکیٹ کے طور پر شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ بامعنی تبدیلی بچوں اور نوجوانوں کی آوازوں کو سننے اور اس بات کو یقینی بنانے کے ساتھ شروع ہوتی ہے کہ ہم اپنے مستقبل کی تشکیل کرنے والے فیصلوں میں حصہ لے سکیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی قید سے رہا فلسطینی کی بس کی کھڑکی سے ہی ایک ہاتھ سے ہوائی فائرنگ