(عیسی ترین)بلوچستان بھر میں سات روزہ انسداد پولیو کی مہمآج سے شروع ہو گی،اس دوران 25لاکھ 96ہزارسے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کےقطرےاورحفاظتی ٹیکہ جات لگائے جائیں گے۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوآرڈینٹر سید زاہد شاہ نے کہا ہے کہ 2021ءکے بعد اب تک بلوچستان میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہواتاہم تشویش کی بات یہ ہے کہ 2023 میں پانچ اضلاع کوئٹہ، پشین، چمن ،حب اور ڈیرہ بگٹی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ڈھائی سال بعد ہوئی ہےمہم کے دوران11 ہزار 399کے قریب ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں 9ہزار116 موبائل ٹیمیں،958 فکسڈسائٹ اور 630ٹرانزٹ پوائنٹس شامل ہیں۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،پولیو مہم انتہائی اہم ہے تاکہ وائرس کے پھیلاو کو روکا جا سکے اور بچوں کو اس سے محفوظ کیا جا سکے، پولیو مہم میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:بندر نے محبوبہ کی تلاش میں انوکھا کام کردیا،جان کر سب حیران
وآرڈینٹر سید زاہد شاہ نے کہا کہ ہم نے عزم کر رکھا ہے کہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،جب تک صوبے سے پولیو کا خاتمہ نہیں ہو جاتا،انہوں نے کہا کہ والدین سے گذارش ہے پولیو ویکسین کے ساتھ ساتھ بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بھی ضرور مکمل کروائیں تاکہ وہ پولیو سمیت خسرہ، نمونیہ اور دیگر خطرناک بیماریوں سے بچ سکیں،۔