پرویز الٰہی فیملی نے 2سال خود ہی فیصلہ کرلیا تھا سیاست اپنی اپنی کرنی ہے،شافع حسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رانا شہزاد)مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شافع حسین کاکہنا ہے کہ پرویز الٰہی فیملی نے دو سال خود ہی فیصلہ کرلیا تھا سیاست اپنی اپنی کرنی ہے،ہمیشہ یہی کہا ہے چودھری برادران کو اکٹھا چلانا چاہئے،میں ذاتی طور پر چاہتا ہوں پرویزالٰہی باہر آئیں اور الیکشن لڑیں۔
گجرات پریس کلب میں چودھری شافع حسین نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اداروں کا بلیک میل کر کے حکومت میں آنے کا ٹرینڈر غلط ہے،پاکستان میں اس وقت فیک ٹرینڈز چلا کر کنفیوژن پیدا کی جارہی ہے،نو مئی کو ایک پارٹی یوتھ ونگ صدر بوتل بم بنا کر جی ایچ کیو پھینکتا رہا۔
ان کاکہناتھا کہ گجرات میں میرے مقابلے میں آصف زرداری نے امیدوار نہ کھڑا کرنے کی ذمے داری لی ہے،ہمارے حمایتوں کو بیرون ممالک سے دھمکی آمیز کالیں کی جارہی ہیں،لوگوں کو ہماری حمایت سے روکنے کیلئے پیسوں کی آفرز کی جارہی ہیں۔
چودھری شافع کاکہناتھا کہ شجاعت حسین کے بھائی وجاہت حسین نے خود حلقہ این اے 62 اور 63 مسلم لیگ ن کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے انکار کیا ہے،وجاہت حسین کے بیٹے حسین الٰہی اور موسی الٰہی مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے،ان کاکہناتھا کہ سالک حسین اور میں سیاست میں نئے نہیں، 2004 سے پرویز الٰہی،شجاعت حسین کے الیکشن لڑتے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی ختم کرنے کا تحریری فیصلہ جاری ، جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ بھی سامنے آ گیا