مصطفیٰ قریشی نے معروف فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی کی زندگی پرفلم بنانے کی تجویزدیدی
انکی کہانی نہ صرف فیشن کی دنیا کے لیے متاثر کن بلکہ ہر شخص کے لیے سبق آموز ہے،لیجنڈاداکار

Stay tuned with 24 News HD Android App

(راحیل بیگ)پاکستانی فلموں کے لیجنڈری اداکار مصطفیٰ قریشی نے معروف فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کی زندگی،جدوجہد اور فیشن کی دنیا میں ان کے غیر معمولی سفر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان پر فلم بنانے کی تجویز پیش کردی۔
ہردلعزیزاداکارمصطفیٰ قریشی نے فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی پر فلم بنانے کی تجویزدیتے ہوئے کہاہے کہ محمود بھٹی کی زندگی جدوجہد، محنت اور عزم کی بہترین مثال ہے،ان کی کہانی نہ صرف فیشن کی دنیا کے لیے متاثر کن ہے بلکہ ہر شخص کے لیے بھی سبق آموز ہے،اس پر فلم بننی چاہیے تاکہ یہ کہانی دنیا تک پہنچ سکے۔
محمود بھٹی نے اس تجویزپرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے مصطفیٰ قریشی کو یقین دہانی کروائی کہ وہ اس منصوبے پر سنجیدگی سے غور کریں گےاوراپنی زندگی کی جدوجہد کو بڑے پردے پر پیش کرنے کے لیے مکمل تعاون فراہم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:17 کروڑ کے بجٹ سے بنی فلم نے 440 کروڑ کما کر بالی ووڈ انڈسٹری کو ہلا دیا
فلمی پنڈتوں کاکہناہے کہ محمودبھٹی پرفلم بنائی گئی تو یہ نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر فیشن اور جدوجہد کی کہانیوں کو نمایاں کرے گی۔