(ویب ڈیسک)نیٹ فلکس کی مقبول سیریز"اسکوئڈ گیم" کے اسٹار وی ہا جون نے مقبول کھیل"کنچے" کھیل کر اپنے مداحوں کو حیران کر دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں وی ہا جون کنچے کھیلنا سیکھتے دکھائی دے رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ بھارتی کھیل کنچے ہے،پانچ یا اس سے زیادہ کنچے باہر نکالنے پر کامیابی ملے گی۔
ویڈیو میں اداکار کے ساتھ "اسکوئڈ گیم" کا پِنک گارڈ بھی ساتھ کھڑا نظر آتا ہے۔
وی ہا جون پہلی کوشش میں کوئی کنچا مارنے میں ناکام رہے، لیکن اگلی کوشش میں کھیل کا طریقہ سیکھ لیا، ویڈیو کے آخر میں معروف اداکارنے کہاکہ یہ دلچسپ ہوگا اگر کنچے کو اسکوئڈ گیم میں شامل کیا جائے۔
یاد رہے کہ "اسکوئڈ گیم" کا دوسرا سیزن 26 دسمبر 2024 کو ریلیز ہواتھا جس نے خوب مقبولیت حاصل کی ہے،اس کی کہانی مالی مشکلات کا شکار افراد پر مبنی ہے، جو مختلف جان لیوا کھیلوں میں حصہ لیتے ہیں، اور جیتنے والے کو بڑی رقم ملتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ورون دھون اور نتاشا دلال نے ممبئی میں 44 کروڑ کانیا گھر خرید لیا
وی ہا جون پہلے سیزن میں جیتنے والوں میں شامل تھے،تاہم دوسرے سیزن میں وہ ایک جاسوس کے طور پر کھیل ختم کرنے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔