وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کراچی، سکھر موٹروے کا کام جلد شروع ہونے کا اعلان

Jan 08, 2025 | 19:54:PM
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کراچی، سکھر موٹروے کا کام جلد شروع ہونے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کراچی،سکھر موٹروے کا کام جلد شروع ہونے کا اعلان کر دیا۔

کراچی سے سکھر موٹروے کی تعمیر کا آغاز کئی سالوں سے التوا میں تھا تاہم 2025 میں اس پراجیکٹ کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اس کی تعمیر کے آغاز کی ہدایت دی گئی۔ 

اجلاس میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ سندھ حکومت کو اس منصوبے میں شامل ہونے کی دعوت دی جائے گی اور موٹروے کا آغاز کراچی پورٹ سے کیا جائے گا، جسے سکھر موٹروے سے منسلک کیا جائے گا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سے سکھر موٹروے کی تکمیل کے بعد ملک میں شمالی اور جنوبی موٹروے کا نیٹ ورک مکمل ہو جائے گا جو ملکی ترقی اور تجارتی مال کی نقل و حمل میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ 

عبدالعلیم خان نے یہ بھی وضاحت کی کہ اس منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع کیا جا سکتا ہے لیکن اگر یہ ممکن نہ ہوا تو حکومت خود اس کا خرچہ برداشت کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے 25 سال میں یہ موٹروے حکومت کو 3000 ارب روپے کا منافع دے گی۔ 

انہوں نے اس بات کا بھی عزم ظاہر کیا کہ کراچی سکھر موٹروے کا کام 2025 میں جلد از جلد شروع کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:سندھ کے بیروزگار نوجوانوں کو آسان اقساط پر ای وی ٹیکسی فراہم کرنے کا فیصلہ