ایاز صادق مذاکراتی عمل کو جاری رکھیں،بیرسٹر گوہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)سپیکر قومی اسمبلی کی خود کو مذاکراتی عمل سے الگ کرنے کی پیشکش پر پی ٹی آئی کا ردعمل بھی آ گیا۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ ایاز صادق مذاکراتی عمل کو جاری رکھیں، ایاز صادق نے کوشش کی ہے کہ ہر صورت مذاکرات کامیاب ہو، ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ وہ خود کو مذاکراتی عمل سے الگ کرے، مذاکرات کی کامیابی کیلئے ایاز صادق ہی اہل ہے۔
بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے الزامات پر لاعلمی کااظہارکرتے ہوئے کہامجھے نہیں پتہ کہ کن پی ٹی آئی رہنماؤں نے سپیکر کے خلاف بیانات دیئے ہیں،
یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر رہنماؤں کے تنقید، سپیکر ایاز صادق کا واضح اور دوٹوک جواب آ گیا