بھارت کی شکست کے بعد سڈنی کی پچ کے متعلق آئی سی سی کا بڑا فیصلہ

Jan 08, 2025 | 20:58:PM
بھارت کی شکست کے بعد سڈنی کی پچ کے متعلق آئی سی سی کا بڑا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بارڈر-گواسکر ٹرافی کے آخری ٹیسٹ میچ میں استعمال ہونے والی سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کی پچ کو آئی سی سی میچ ریفری نے تسلی بخش قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق گراؤنڈز مین نے اس سیزن کے ٹیسٹ میچ کی پچ کے لیے ایک نئی قسم کی گھاس استعمال کی تھی جو پچھلے شیفلڈ شیلڈ سیزن میں آزمایا گیا تھا, نتیجتاً سڈنی ٹیسٹ تاریخ کا تیسرا سب سے مختصر ٹیسٹ بن گیا۔

اس میچ میں صرف دو نصف سینچریاں اسکور کی گئیں جن میں سے ایک آ سٹریلیا کے ڈیبیو کرنے والے بیو ویبسٹر کی تھی اور دوسری رشبھ پنت کی۔ 

آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے میچ کے بعد اس پچ کو ایک ڈراؤنے خواب سے تعبیر کیا جبکہ ان کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے تھے کہ پچ ایسی ہو جو بولرز کو مدد فراہم کرے حالانکہ انہیں سیریز جیتنے کے لیے صرف ڈرا کی ضرورت تھی۔

دوسری طرف بھارتی ٹیم کے کوچ گوتم گمبھیر کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل کے لیے ایسی پچز کا ہونا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:مہیش تھکشانا 2025 کی پہلی ہیٹرک کرنے والے باؤلر بن گئے