پی ایس ایل ، گولڈ کیٹیگری میں شامل انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی لسٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) سیزن 10 کی ڈرافٹ کیلئے گولڈ کیٹیگری میں شامل انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی لسٹ جاری کردی گئی۔
پی ایس ایل سیزن 10 ڈرافٹ کی گولڈ کیٹیگری میں 17 ممالک سے 156 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔
گولڈ کیٹیگری میں افغانستان سے 15، آسٹریلیا سے 23، بنگلہ دیش سے 11، کینیڈا سے چار کھلاڑی شامل ہیں۔
انگلینڈ کے 7، آئرلینڈ کے 6، اٹلی کے 2، نمیبیا کا 1، نیدرلینڈکے 4 اور نیوزی لینڈ کے 11 کھلاڑی بھی گولڈ کیٹیگری میں شامل ہیں۔
گولڈ کیٹیگری میں سکاٹ لینڈ سے چار، ساؤتھ آفریقہ سے 17، سری لنکا سے 14، متحدہ عرب امارات سے چار کھلاڑی شامل ہیں۔
پی ایس ایل سیزن ٹین ڈرافٹ میں ویسٹ انڈیز سے 24 اور زمبابوے سے تین کھلاڑی گولڈ کیٹیگری کا حصہ ہیں۔
مزید پڑھیں:بھارت کی شکست کے بعد سڈنی کی پچ کے متعلق آئی سی سی کا بڑا فیصلہ