تفریح پر بھی ٹیکس، نیٹ فلیکس مزید مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان میں ویڈیو آن ڈیمانڈ اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر نیا ٹیکس عائد کردیا گیا۔
نیٹ فلکس کے صارفین کو اب ڈیبٹ کارڈ کے ساتھ سبسکرپشن فیس ادا کرنے پر آئی ٹی سروسز پر 3 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
انٹرنیٹ اسٹریمنگ سروسز پر اضافی ٹیکس سندھ ریونیو بورڈ نے عائد کیا ہے،نیٹ فلکس پر اضافی ٹیکس بنکس وصول کریں گے۔
نان فائلر صارفین انٹرنیشنل ٹرانزیکشن پر 5 فیصد ایڈوانس ٹیکس پہلے ہی ادا کررہے ہیں، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے علاوہ کارڈ ٹرانزیکشن چارجز 4 فیصد مقرر کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف مہم پر توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ
صارفین کارڈ سے ادائیگی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بھی دیتے ہیں،نیٹ فلیکس نے صارفین کو اپنی ویب سائٹ پر اضافی ٹیکسز سے متعلق آگاہی دیدی ہے۔