201 سے 500 یونٹس والے صارفین کو آسان اقساط پر سولر پینلز ملیں گے

Jul 08, 2024 | 15:54:PM

(24نیوز)روشن گھرانہ اسکیم کے تحت سولر پینل پروگرام میں 201 یونٹس سے 500 یونٹس والے صارفین کیلئے پلان حکومت کو پیش کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہری 3 ہزار 7 سو روپے سے لیکر 6 ہزار 2 سو روپے تک اقساط پر سولر لے سکیں گے،محکمہ توانائی پنجاب نے پلان تیار کرکے حکومت کو پیش کردیا ہے، 201 یونٹس سے 300 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینل کیلئے 2 لاکھ 25 ہزار روپے دئیے جائیں گے ، 301 سے 400 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو تین لاکھ روپے بطور قرض دئیے جائیں گے جبکہ 401 سے 500 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو 3 لاکھ 75 ہزار روپے بطور قرض دیا جائے گا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ صارفین 25 فیصد رقم خود ادا کرکے کے یہ قرض حکومت سے لیں گے ، قرض کی ماہانہ ادائگی کی قسط 3 ہزار 7 سو روپے سے لیکر 6 ہزار 2 سو روپے تک ہو گی۔

خیال رہے کہ 201 یونٹس سے لیکر 500 یونٹس تک 4 کرو ڑ 39 لاکھ صارفین کو یہ قرض دیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: بس بہت ہوا۔۔؟پرویز الہٰی نے آخر کار اہم فیصلہ کرلیا
 

مزیدخبریں