(ویب ڈیسک)اداکار فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کے نئے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ نے آتے ہی دھوم مچادی،تمام ڈراموں کو پیچھے چھوڑدیا،یوٹیوب پر لاکھوں افراد اس کو دیکھ چکے ہیں ۔
شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ کی دس سال بعد ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی ہوئی ہےوہ اس وقت اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں،کبھی میں کبھی تم کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے جبکہ اس کے ہدایت کار بدر محمود ہیں جبکہ اسے فہد مصطفیٰ اور ڈاکٹر علی کاظمی نے پروڈیوس کیا ہے۔
ہانیہ عامر کا کردار بھی بڑا دل لبھانے والا ہے،ڈرامے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر متوسط طبقے سے تعلق رکھتی ہیں، وہ صبح اٹھ کر نوکری پر جاتی ہیں،ہم نے دیکھا کہ ایک سین میں ہانیہ عامر ایک دوست کی شادی میں لطف اندوز ہورہی ہیں ۔ایک اور سین میں وہ اپنی دوستوں کے ساتھ گول گپے کھا رہی ہیں۔
ضرورپڑھیں:تفریح پر بھی ٹیکس، نیٹ فلیکس مزید مہنگا ہوگیا
شائقین طویل عرصے بعد جذبات سے بھرپور منفرد رومانوی کہانی کو چھوٹی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔اس ڈرامہ کو ہر پیر کی شام نشر کیا جاتا ہے،اس کی ابھی تک ایک فسط نشر ہوئی ہے،شائقین ڈرامے کی اگلی اقساط دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں اور فہد مصطفیٰ کے ساتھ ہانیہ عامر کی جوڑی کو پسند کررہے ہیں۔