شکارپور؛ تالاب کے قریب کھیلتے ہوئے 2بچے ڈوب گئے

Jul 08, 2024 | 18:12:PM

(عبدالجبار ابڑو)شکار پور میں 2بچے مچھلیوں کے تالاب میں ڈوب گئے۔

پولیس کے مطابق تالاب کے قریب کھیلتےہوئے پاٶں پھسلنے سے 2بچے مچھلیوں کی تالاب میں ڈوب گئے ،واقعہ ٹاٶن ڈکھن کے گاؤں آندل معرفانی میں پیش آیا ہے ،جاں بحق بچوں کی شناخت 8 سالہ ابوبکر اور 6 سالہ عمر معرفانی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تالاب سے نعشیں نکال لیں، لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کےبعد ورثا کے حوالے کرلیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف اداکار جگر کے عارضے میں مبتلا ہو گئے

مزیدخبریں