حکومت کا 200 یونٹ تک بنیادی ٹیرف نہ بڑھانے کا فیصلہ 

Jul 08, 2024 | 22:20:PM

(اویس کیانی)غریب بجلی صارفین کی سنی گئی ، حکومت نے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بنیادی ٹیرف نہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ماہانہ 200 یونٹ تک صارفین کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانےکافیصلہ واپس لینے کی تیاری شروع کر دی ،ماہانہ200 یونٹ کے پروٹیکیٹڈ، نان پروٹیکیڈصارفین کےلیےٹیرف میں اضافہ واپس لینے کی تجویز آئی ،وزیراعظم نےہنگامی بنیادوں پر سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کی ہدایت کردی،جولائی تاستمبر2024 کے لیےماہانہ 200 یونٹ تک والےصارفین کوریلیف دینے کی تجویز دی گئی ہے ۔

وفاقی حکومت ٹیرف پرریلیف دینے کے لیےتقریبا 50 ارب روپے کی سبسڈی دے گی،وفاقی کابینہ نےبجلی کےفی یونٹ بنیادی ٹیرف میں7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظورکیا تھا،اس سےقبل کابینہ نے200یونٹ تک پروٹیکیٹڈ،نان پروٹیکٹیڈصارفین کے لیےاضافہ منظور کیا تھا،ایک سے100 یونٹ تک پروٹیکیٹڈ صارفین کےٹیرف میں 3.95 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا، ماہانہ101سے200 یونٹ تک پروٹیکیٹڈ صارفین کا ٹیرف4.10 روپے بڑھانے کی منظوری دی گئی تھی۔

ماہانہ ایک سے100 یونٹ نان پروٹیکیٹڈصارفین کےٹیرف میں 7.11روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا،ماہانہ101سے200 یونٹ نان پروٹیکیٹڈ صارفین کے ٹیرف میں 7.12 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا،بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کی تجویز ہے،ماہانہ50یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے برقرار رہے گا،ماہانہ51سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف7.74 روپے برقرار رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:دہشتگردی میں صفحہ اول کا کردار کے پی حکومت کا ہے ،بلاول بھٹو

مزیدخبریں