(باسم سلطان) وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کےتحت ماڈل بازاروں میں پولی تھین بیگ پر پابندی عائد کر دی گئی۔
چیئرمین پنجاب ماڈل بازارافضل کھوکھرنے پولی تھین بیگ کے استعمال پر پابندی لگا دی، ماڈل بازاروں میں پلاسٹک کے بیگ کی بندش و آگاہی بارے بینرز اور فلیکسز آویزاں کر دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفاتر بنانے کی سکیم بجٹ کیلئے ارسال، کتنے روپے کا مطالبہ کیا؟
ڈی جی ماحولیات عمران حامد یعقوب کا کہنا ہے کہ کینسرکاسبب بننےوالےپلاسٹک بیگ کے استعمال پرمکمل پابندی ہو گی، ماڈل بازاروں میں 75 مائیکرون بیگ کے علاوہ کوئی اور بیگ استعمال نہیں ہو گا، پنجاب بھر کے 36 ماڈل بازاروں کو فری پلاسٹک زون بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ ’سے نو ٹو پلاسٹک بیگ‘ مہم کے بعد وزیراعلیٰ مریم نواز نے پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی کے احکامات جاری کیے تھے۔