عامر خان نے فلم ‘ستارے زمین پر‘ کی شوٹنگ شروع کردی

Jun 08, 2024 | 19:04:PM
عامر خان نے فلم ‘ستارے زمین پر‘ کی شوٹنگ شروع کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  بالی ووڈ کے نامور اداکار  عامر خان نے فلم ’ ستارے زمین پر‘  کی شوٹنگ شروع کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپر اسٹارشدید گرمی میں سخت شوٹنگ کر رہے ہیں،عامر خان کو دل کوچھو دینے والی کہانی ملی ہے، جو ڈاؤن سنڈروم اور اس سے نمٹنے والے لوگوں پر روشنی ڈالتی ہے، وہ اس موضوع کو بہت حساس طریقے سے سنبھالنا چاہتے ہیں اور ایک ایسا اثر پیدا کرنا چاہتے ہیں، جس سے سنڈروم میں مبتلا لوگوں کے ساتھ مساوی سلوک کیا جائے،اگرچہ فلم کے بارے میں تفصیلات کو پوشیدہ رکھا گیا ہے ، تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جینیلیا دیشمکھ فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی، رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ خان ستارے زمین پر کی شوٹنگ 80 دنوں کے اندر مکمل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یونان میں گرفتار پاکستانی اینکر پرسن مونا خان کا وطن واپسی کا فیصلہ