’بغیر اجازت حج کرنا جائزنہیں‘، مفتی اعظم سعودی عرب

Jun 08, 2024 | 19:30:PM
’بغیر اجازت حج کرنا جائزنہیں‘، مفتی اعظم سعودی عرب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ  کا کہنا ہے کہ بغیر اجازت نامے حج کرنا جائز نہیں ہے۔

تفصیلات کےمطابق مفتی اعظم سعودی عرب اور سینئر کونسل کے چئیرمین شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے بیان میں کہا کہ کسی کے لیے بھی بغیر اجازت حج پر جانا جائز نہیں ، حجاج کرام سرکاری ہدایات اور حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں،شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری ہدایات میں حج پرمٹ حاصل کرنا اور وزارت صحت کی طرف سے اعلان کردہ ویکسین لگوانا شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت حج پر جانا جائز نہیں ہے،یہ شریعت کے مطلوبہ مفادات کے مطابق ہے، مصالح کو بہتر کرنا اور برائی کو دور کرنا شریعت میں شامل ہے،رواں برس ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانیوں سمیت دنیا بھر سے 19 لاکھ سے زائد عازمین فریضہ حج ادا کریں گے،دوسری جانب سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ عازمین حج کے کیمپوں اور مناسک حج کے مقامات پر سرکاری اور نجی ایجنسیز کی رہائش گاہوں میں ہر قسم کے گیس سیلنڈرز کے داخلے اور استعمال پر پابندی ہو گی ۔

سعودی شہری دفاع نے یہ اقدام مشاعر مقدسہ میں آگ لگنے کے خطرات کو کم کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر اٹھایا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ’شہری دفاع کی ٹیمیں پابندی کے ساتھ نئے قوانین کے اطلاق کو یقینی بنائیں گی،عازمین کے استعمال میں کھانا پکانے کے لیے گیس کے چولہے یا سیلنڈر موجود ہوں گے تو ضبط کر لیے جائیں گے۔شہری دفاع کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سکیورٹی حکام کے تعاون سے کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا،انتظامیہ کا پچ سے متعلق حیران کن فیصلہ