ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: جنوبی افریقا نے نیدرلینڈز کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 16ویں میچ میں جنوبی افریقہ کے بلے باز ڈیویڈ ملر نے شاندار اننگ کھیل کر اپنی ٹمیم کو فتح سے ہمکنار کیا ۔
نیدرلینڈز کا 104 رنز کا ہدف جنوبی افریقہ نے 19ویں اوور میں حاصل کیا، ڈیوڈ ملر نے 59 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو اہم جیت دلوائی, نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے گروپ ڈی کے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنائے۔ جنوبی افریقی بولنگ لائن کے سامنے نیدرلینڈز کے بیٹرز کی ایک نہ چلی, سیبرینڈ اینگلبریخت کے 40 اور لوگان وین بیک کے 23 رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردی نہیں دکھا سکا,پروٹیاز کی طرف سے اوٹنیل بارٹمن 11 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔ اینرک نورکیا نے 19 رنز دے کر 2 جبکہ مارکو یانسن نے 20 رنز دے پر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا, جنوبی افریقہ نے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی جبکہ نیدرلینڈز نے نیپال کے خلاف کامیابی سمیٹی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستانی پیسرز کا خوف یا کچھ اور ؟ انتظامیہ نے پچ سے گھاس کم کرنے کا فیصلہ