حج پر گیس سلنڈرکے استعمال پر پابندی عائد

Jun 08, 2024 | 20:44:PM

 (24نیوز) سعودی محکمہ شہری دفاع نے عازمین حج کے کیمپوں اور مناسک حج کے مقامات پر سرکاری اور نجی ایجنسیوں کے رہائش گاہوں میں ہر قسم کے گیس سلنڈرز کے داخلے اور استعمال پر پابندی عائد کر دی۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی شہری دفاع نے یہ اقدام مشاعر مقدسہ میں آگ لگنے کے خطرات کو کم کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر کے طور پر اٹھایا ہے،بیان میں کہا گیا کہ شہری دفاع کی ٹیمیں پابندی کے ساتھ نئے قوانین کے اطلاق کو یقینی بنائیں گی،عازمین کے استعمال میں کھانا پکانے کے لیے گیس کے چولہے یا سلنڈر موجود ہوں گے تو ضبط کر لیے جائیں گے،شہری دفاع کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سکیورٹی حکام کے تعاون سے کارروائی کی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: ’بغیر اجازت کے حج کرنا جائزنہیں‘، مفتی اعظم سعودی عرب

مزیدخبریں