پنجاب حکومت کا ملازمین کو  جون کی تنخواہ عید سے قبل دینے کا فیصلہ

Jun 08, 2024 | 20:55:PM

(راؤ دلشاد )پنجاب حکومت کا عید قربان پر سرکاری ملازمین کو جون کی تنخوا ہ پیشگی دینے کافیصلہ ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سرکاری ملازمین کو عید سے قبل پیشگی تنخواہ دینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ،وزیراعلی پنجاب کے احکامات پر عید سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہ دینے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ،پنجاب کے سرکاری ملازمین کو 13 جون سے قبل جون کی پیشگی تنخواہ ادا کر دی جائے گی ،
آئندہ شروع ہونے والے ہفتے میں سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا عمل شروع ہو جائے گا ،وزیراعلی کا پیشگی تنخواہ دینے کا فیصلہ سرکاری ملازمین کو عید کے اخراجات پر آسانی فراہم کرنا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : ’بغیر اجازت  حج کرنا جائزنہیں‘، مفتی اعظم سعودی عرب

مزیدخبریں