عماد وسیم بھارت کیخلاف میچ کھیلیں گے یا نہیں؟ ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی اہم پریس کانفرنس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جاوید اقبال)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے کہا ہے کہ امید ہے کہ کل کے میچ میں کم بیک کریں گے ،ہم کل بہترین کھیل پیش کریں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عماد وسیم انڈیا کیخلاف میچ میں دستیاب ہوں گے، ان کا کہناتھا کہ میں ماضی پر انحصار نہیں کرتا، انڈیا اور پاکستان کا ایک بڑا میچ ہے اور پلیئرز کو اسکا اندازہ ہے،پچھلی شکست کو بھلا کر اس میچ میں فوکس کرنا ہوگا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ نے کہاکہ ٹی 20میں صورتحال تیزی سے تبدیل ہوتی ہے، ہمیں فیصلہ سازی میں پھرتی لانا ہوگی،کسی ٹیم کے یہاں دو چار میچز زیادہ کھیلنے سے کسی کو ایڈوانٹج نہیں ملتا،ایک دو پلیئرز کی فٹنس دیکھ رہے اس لئے ابھی فائنل الیون کا فیصلہ نہیں ہوا،ان کا کہناتھا کہ کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کا اندازہ ہے، ہمیں کنڈیشنز کے مطابق اپنا بہتر کھیل پیش کرنا ہے، اس گیم کیلئے کسی کو جوش دلانے کی ضرورت نہیں،جو 2روز قبل ہوا اسکو بھلا چکے، وہ ہوگیا، اب نیا میچ ہے، ہمیں بطور ٹیم اچھا کھیلنے کی ضرورت ہے۔
گیری کرسٹن نے کہاکہ ہماری سٹیرنتھ فاسٹ بولنگ ہی ہے،پاکستان اور بھارت دونوں کے پاس اچھے بولرز ہیں ،نیویارک کی وکٹ پر بیٹرز کو کافی بہادری سے کھیلنا ہوگا ۔
یہ بھی پڑھیں: 10جون کو تعطیل کا اعلان