پاک بھارت ٹاکرا،مندروں میں شاہینوں کی جیت کیلئے دعائیں 

Jun 08, 2024 | 23:08:PM
پاک بھارت ٹاکرا،مندروں میں شاہینوں کی جیت کیلئے دعائیں 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امین ڈپیلائی)ٹی 20 ورلڈکپ  میں پاک بھارت  ٹاکرے سے قبل شائقین کرکٹ کا جوش ساتویں آسمان کو چھو رہا ہے ، ایسے میں شاہینوں کی جیت کیلئے عمر کوٹ  کے مندروں بھی دعائیں کی جا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شائقینِ کرکٹ کی پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مقابلے پر نظریں ٹک گئی ہیں ، عمرکوٹ کے مندروں میں پاکستان کی جیت کیلیے خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جا  رہا ہے ،ہائی وولٹیج ٹاکرے کے میچ میں پاکستانی ہندووں نے پاکستان کی جیت کیلئے پوجا کی  ، ٹی 20ورلڈ کپ میں سب سے بڑے مقابلے پر ھندو برادری بھی پرجوش ہے ،ھندو شائقین کرکٹ کا کہنا تھاکہ انڈیا کے بلے بازوں کا شکار نسیم شاہ ، شاہین آفریدی اور محمد عامر کرینگے، 

مندر میں ہندو نوجوانوں نے جیتے گا بھی جیتے گا پاکستان جیتے گا کے نعرے بھی لگائے ۔

یہ بھی پڑھیں : سرکاری ملازمین کی اتوار کی چھٹی منسوخ