معروف خاتون کھلاڑی فضا شیر علی انتقال کر گئیں

Mar 08, 2024 | 08:22:AM
 پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں خاتون کھلاڑی فضا شیر علی جوڈو مقابلے کے دوران زخمی ہونے کے بائث انتقال کرگئیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوامیں خاتون کھلاڑی فضا شیر علی جوڈو مقابلے کے دوران زخمی ہونے کے باعث انتقال کرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق مردان میں جاری ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی 44 کلو کیٹیگری مقابلے کے دوران فضا شیر علی کے سر پر چوٹ لگنے سے وہ شدید زخمی ہو گئی تھی۔ ریکسکیو اہلکاروں کی جانب سے اُنہیں فوری قریبی ہسپتال لے جایا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ انتقال کر گئیں۔

فضا علی شیر کے اچانک انتقال کر جانے پر  پاکستان جوڈو فیڈریشن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ "20 سالہ فضا پشاور میں بی ایس کے پہلے سال کی طالبہ تھیں اور ٹرائلز دینے کیلئے مردان پشاور آئیں تھیں"۔

جوڈو فیڈریشن کا اس حادثے پر شدید غم کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ "قوم غمزدہ ہے اور یہ ٹیلنٹ کا نقصان ہے"۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات نے حصول ویزہ کا عمل 30 کے بجائے 5 دن مقرر کردیا

یاد رہے کہ اس وقت ملک بھر میں وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ کے ٹرائلز جاری ہیں جبکہ چند روز قبل بھی کراچی سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ ایک اور خاتون ٹینس کھلاڑی آئی ٹی ایف جونیئر ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں حصہ لینے کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے اسلام آباد میں انتقال کر گئی تھیں۔