جہلم: گیس لیکج سے آتشزدگی، ماں اور 4 بچے جھلس گئے

Mar 08, 2024 | 08:45:AM
 جہلم میں گیس لیکج کے باعث کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 بچے بُرح طرح جھلس گئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جہلم میں گیس لیکج کے باعث کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 بچے بُرح طرح جھلس گئے۔
تفصیلات کے مطابق ماں اپنے 4 بچوں کے ساتھ ایک ہی کمرے میں ہیٹر لگا کر سو رہی تھی کہ گیس لیک ہونے کی وجہ سے اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، نیند کی وجہ سے تمام افراد کو سنبھلنے کا موقع نہ ملا اور وہ بری طرح جل گئے۔

مزید پڑھیں: معروف خاتون کھلاڑی فضا شیر علی انتقال کر گئی
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ سے جھسلنے والے تمام افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔