(ویب ڈیسک) یہ دلچسپ دعویٰ فرانس میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیاہےکہ سفید ڈبل روٹی کھانے کی عادت آپ کی شخصیت کی دلکشی کو کم کرنے کا باعث بنتی ہے۔
مونٹ پیلیئر یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ ناشتے میں ریفائنڈ کاربوہائیڈریٹس کھانے کو ترجیح دیتے ہیں، جیسے سفید روٹی، سفید آٹے کے پراٹھے ،اس سے لوگ کم پرکشش ہوتے ہیں۔
محققین کا ماننا ہے کہ ریفائنڈ کاربوہائیڈریٹس سے بنی غذائیں کھانے سے خون میں شوگر اور انسولین کی سطح میں تبدیلی آتی ہے جس کے کھانے کے فوراً بعد جلد پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جب کہ طویل مدت میں ہارمونز پر بھی اثر پڑتا ہے۔
اس کے مقابلے میں ناشتے میں پھل، براؤن بریڈ یا گندم کی مقامی مصنوعات کھانا صحت کے لیے اچھا ہے اور شخصیت کو پرکشش بھی بناتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ "یہ تصور کرنا حیرت انگیز ہے کہ ہمارے کھانے کے انتخاب ہماری شخصیت کو کتنی جلدی متاثر کرتے ہیں،" جسمانی تبدیلیاں چہرے کی کشش کو متاثر کرتی ہیں اور ہمیں دوسروں کے لیے کم پرکشش دکھائی دیتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون کھلاڑی فضا شیرعلی انتقال کرگئی
اس تحقیق میں 52 مرد اور 52 خواتین شامل تھیں جن کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان تھیں,انہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا اور انہیں ناشتہ کھانے کو کہا گیا جس میں ریفائن یا خام کاربوہائیڈریٹ شامل تھے۔
تحقیق کے مطابق ریفائنڈکاربوہائیڈریٹس جسم میں بلڈ شوگر کی سطح میں تیزی سے اضافے کا باعث بنتے ہیں، جس کے جواب میں جسم انسولین کا اخراج کرتا ہے۔
اس ردعمل کے نتیجے میں خون میں شکر کی سطح میں تیزی سے کمی واقع ہوتی ہے، جس سے خون کے بہاؤ اور جلد کی رنگت متاثر ہوتی ہے۔
ناشتے سے پہلے اور بعد میں ان لوگوں کے بلڈ شوگر لیول کی جانچ کی گئی، ان کی تصاویر دوسرے لوگوں کو دکھائی گئیں اور ان سے کہا گیا کہ وہ اپنی شخصیت کے بارے میں اپنی رائے دیں۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ ناشتے میں ریفائنڈ کاربوہائیڈریٹس کھانے سے مردوں اور عورتوں کے چہروں کی دلکشی عارضی طور پر کم ہوجاتی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ کوئی حیران کن بات نہیں کہ خوراک انسان کی کشش کو متاثر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پھل اور سبزیاں جسم میں پودوں کے مرکبات کو بڑھاتی ہیں جس سے جسمانی کشش بہتر ہوتی ہے جبکہ چینی کی زیادہ مقدار والی غذائیں جلد کی عمر کو تیز کرتی ہیں۔