آئی ایم ایف اپنا مشن پاکستان بھیجنے کو تیار،حکومت نے بھی منصوبہ بنالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم )آئی ایم ایف کی جانب سے مشن پاکستان بھیجنے کی تیاری،وفاقی کابینہ کی تشکیل کے بعد آئی ایم ایف مشن پاکستان کا دورہ کرے گا۔
آئی ایم ایف مشن سے مذاکرات کی تیاری کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو پرچون فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی ٹائم لائن پیش کی جائے گی۔اندرونی اور بیرونی قرضے واپس کرنے کا شیڈول ترتیب دیا جائے گا۔خسارے کم کرنے کے لیے اقدامات کی فہرست فنڈ حکام کو دی جائے گی۔گردشی قرضوں میں کمی کا پلان پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پلان کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے تجاویز کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔بجلی، گیس اور پٹرولیم کی قیمتوں میں بروقت ردوبدل کا میکنزم پیش کیا جائے گا۔امپورٹ کے لیے درکار زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم رکھنے کا پلان دیا جائے گا۔بجٹ 2024-25 کے بنیادی نکات ترتیب دینا شروع کردئیے ہیں۔
ضرورپڑھیں:موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی ریٹنگ منفی سے مستحکم کردی
کم از کم 2 فیصد جی ڈی پی گروتھ کا پلان بھی پیش کیا جائے گا۔محصولات، نان ٹیکس آمدنی، یوٹیلٹی کی بنیاد پر فنڈز کے حصول کا فارمولہ پیش کیا جائے گا۔صوبوں سے بجٹ سرپلس کے حصول کو یقینی بنانے کا فارمولہ بھی تیار کیا جارہا ہے۔