منی مارکیٹ میں فنڈز کی کمی، اسٹیٹ بنک نے 7 ہزار 6 سو 29 ارب 30 کروڑ فراہم کردیے

Mar 08, 2024 | 15:32:PM

(اشرف خان) منی مارکیٹ سسٹم میں رقم کی کمی پر اسٹیٹ بنک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے کمرشل بنکوں اور اسلامی بنکوں کو مجموعی طور پر 7 ہزار 6 سو 29 ارب 30 کروڑ روپے فراہم کردیے۔

اسٹیٹ بنک ذرائع کے مطابق کمرشل بنکوں کو 7 ہزار 5 سو 8 ارب 80 کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں جبکہ اسلامی بنکوں کو 1 سو 20 ارب 30 کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: آئی ایم ایف اپنا مشن پاکستان بھیجنے کو تیار،حکومت نے بھی منصوبہ بنالیا

کمرشل بنکوں کو 7 روز کیلئے 7 ہزار 2 سو 62 ارب 60 کروڑ روپے 22.05 فیصد پر دیے گئے ہیں جبکہ باقی کے 2 سو 46 ارب 20 کروڑ روپے 28 روز کیلئے 22.07 فیصد پر فراہم دیے گئے ہیں۔

اسی طرح اسلامی بنکوں کو 2 سو 28 اعشاریہ 5 ارب سات روز کیلئے 22.04 فیصد پر فراہم کیے گئے ہیں جبکہ اسلامی بنکوں کو 1 سو 20 اعشاریہ 50 ارب روپے سات روز کیلئے 22.08 فیصد پر فراہم کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں