یہ فوج ہماری فوج ہے ، اگر ہمیں پریڈ کی دعوت ملی تو لازمی جائیں گے: علی محمد خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) سنی اتحاد سے الحاق کرنے والے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ یہ فوج ہماری فوج ہے، اگر ہمیں پریڈ کی دعوت ملی تو لازمی جائیں گے۔
رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی 23 مارچ پریڈ کی تقریب میں شرکت کرے گئی، اگر ہمیں پریڈ کی دعوت دی گئی تو ہم لازمی جائیں گے یہ فوج ہماری فوج ہے، پارلیمنٹ میں مخصوص نشستوں اور دیگر معاملات پر پارلیمانی کمیٹی بنی چاہیے، اراکین کے مسائل پارلیمنٹ میں ہی حل ہونے چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: لاثانی ایکسپرس کے اوقات کار میں تبدیلی
انہوں نے مزید کہا کہ محمود خان اچکزائی کو ووٹ دلوانے کی بھرپور کوشش کریں گے، کل صدارتی انتخاب کیلئے ایوان میں ہماری حکمت عملی مرتب ہے۔