حکومت پنجاب نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی کی نئی ترمیم متعارف کروا دی

Mar 08, 2025 | 14:21:PM
حکومت پنجاب نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی کی نئی ترمیم متعارف کروا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )حکومت پنجاب نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی کی نئی ترمیم متعارف کروا دی، ٹیکس جمع نہ کروانے کی صورت میں محکمہ ایکسائز فوری کارروائی کرے گا۔

پنجاب میں ٹیکس وصولی کے نظام کو موثر بنانے کے لئے پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 کی تفصیلات سامنے آ گئیں، بل کے مطابق ڈسٹری بیوٹنگ افسر ملازمین کی تنخواہ میں سے ٹیکس کٹوتی کا پابند ہو گا۔

 ہر سرکاری یا پرائیویٹ ادارے کا ڈسٹری بیوٹنگ آفیسر ٹیکس کٹوتی اور خزانے میں جمع کروانے کا پابند ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں:آج خواتین کی صلاحیتوں اور خدمات کو تسلیم کرنے کا دن ہے: گورنر پنجاب

ہر افسر اس عمل کا پابند ہوگا اور اگر کوئی افسر غفلت برتے گا تو وہ خود اس ٹیکس کی رقم ادا کرے گا۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن قصوروارافسران کے خلاف وصولی کا حکم جاری کرے گا۔

اس بل کا مقصد ٹیکس چوری روکنا اور سرکاری خزانے میں آمدنی بڑھانا ہے۔ بل کو پنجاب اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے جو دو ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔