نیپال میں یکے بعد دیگرے زلزلے کے جھٹکے،خوف وہراس پھیل گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)نیپال میں یکے بعددیگرے زلزلے کے دوبار جھٹکے محسوس کئے گئے جو الگ الگ علاقوں میں رپورٹ ہوئے اورریکٹرسکیل پران کی شدت 4 اور 4.1 تھی،زلزلے کے بعد نیپال کے مختلف علاقوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
ہفتے کی صبح نیپال کے زلزلے کی پیمائش کرنیوالے مرکز نے دو الگ الگ علاقوں میں ہلکی شدت کے دو جھٹکے محسوس کیے ہیں، تاہم زلزلے سے کسی قسم کے جانی اورمالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔
نیپال کے قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر 4.1 شدت کا زلزلہ صبح 6 بج کر 20 منٹ پر کھٹمنڈو سے تقریباً 300 کلومیٹر دور باگلونگ ضلع میں آیا، زلزلے کا مرکز ضلع کا خخانی علاقہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم،سونا سستا ہوگیا
اس سے پہلے، مرکز نے اطلاع دی تھی کہ صبح 3 بج کر 14 منٹ پر باگلونگ سے تقریباً 40 کلومیٹر دور میاگدی ضلع میں بھی 4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔