چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں دباؤ اور کیویز کا سامنا ہے، شبمن گل کا اعتراف

Mar 08, 2025 | 19:38:PM
چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں دباؤ اور کیویز کا سامنا ہے، شبمن گل کا اعتراف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شبمن گل نے کہا ہے کہ چمپئنز ٹرافی کا فائنل وہی ٹیم جیتے گی جو دباؤ سے بہتر طور پر نمٹے گی۔

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے ایک دن قبل پریس کانفرنس میں شبمن گل کا کہنا تھاکہ ہم بھارت میں ورلڈکپ کا فائنل ہار چکے ہیں لیکن اس بار پوری ٹیم ایک روزہ ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے مکمل تیار ہے، ٹیم کا ماحول بہت زبردست ہے اور تمام کھلاڑی پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ کہنا آسان ہوتا ہے کہ دباؤ نہیں ہوگا  لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہر کھلاڑی دباؤ محسوس کرتا ہے‘۔ان کا کہنا تھاکہ بڑے میچ کا دباؤ ہمیشہ رہتا ہے لیکن تجربہ کار کھلاڑی دباؤ سے نمٹنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:زکوۃٰ کی رقم ایک فرد کو دینا افضل ہے یا متعدد اشخاص میں تقسیم کرنا ؟

شبمن نے تسلیم کیا کہ آسٹریلیا کا بولنگ اٹیک زیادہ مضبوط نہیں تھا لیکن بھارتی ٹیم نے سیمی فائنل کے دباؤ میں وکٹیں گنوائیں تھیں۔

بھارتی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کو اس وقت دنیا کی مضبوط ترین بیٹنگ لائن اپ قرار دیتے ہوئے نے مزید کہاکہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ میچ کی صورتحال کے مطابق کھیلیں بطور بیٹسمین میں ہمیشہ موقع کی مناسبت سے شاٹس کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت سے 5 ہزار اور 10 ہزار کیش حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

دیگر کیٹیگریز: چیمپئنز ٹرافی - کھیل
ٹیگز: