انصر کیانی آئی ایل ایف اسلام آباد کے صدر منتخب

Mar 08, 2025 | 21:00:PM
انصر کیانی آئی ایل ایف اسلام آباد کے صدر منتخب
کیپشن: انصر کیانی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)انصر کیانی آئی ایل ایف اسلام آباد کے صدر منتخب ہو گئے۔

 ذرائع کے مطابق انصر کیانی 64 ووٹ لیکر صدر منتخب ہوئے، صدارتی امیدوار مرزا عاصم 7 ووٹ حاصل کر سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر انتخاب نہیں ہوا، انصاف لائرز فورم  کی جانب سے انتخابات کے نتائج پی ٹی آئی اعلیٰ قیادت کو بھیجےجائیں گے، پی ٹی آئی قیادت انتخابات کے نتائج کا اعلان کرے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عتیق الرحمن صدیقی کا نام آئی ایل پاکستان کی سربراہی کیلئےبھیجا  گیا ہے، آئی ایل ایف انتخابات کا پی ٹی آئی کے متعدد وکلا کی جانب سے بائیکاٹ کیا گیا ہے، آئی ایل ایف کے 30 سے زائد وکلاء نے انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ نادیہ حسین کا شوہر سنگین الزام میں گرفتار